apollo لوگو والے ٹراؤزر کا استعمال
سوال
میرے ٹراؤزر پر اس کے مینوفیکچر کا نام (apollo) لکھا ہے ، کیا اس کو پہن کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟
جواب
مذکورہ لفظ کے معنی انگریزی میں ’’سورج دیوتا‘‘ کے آتے ہیں؛ اس لیے اس لوگو والے ٹراؤزر کا استعمال ترک کرنا چاہیے، اگر پہننا ہو تو لوگو ہٹادیا جائے، ورنہ اس پر رنگ کرواکر اسے چھپادیا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202387
تاریخ15-05-2020

