بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکوں کا بالوں میں پونی باندھنا

سوال

لڑکوں کا بالوں میں پونی باندھنا کیساہے؟

جواب

مردوں کے لیے بال رکھنے کے مسنون تین طریقے ہیں:

 1.کانوں کی لو تک۔  2. کانوں کی لو اور کاندھوں  کے درمیان تک۔  3.کاندھوں تک ۔

لہذا اگر کوئی شخص بال بڑھائے تو اسے ان تین طریقوں میں سے کسی طریقہ کے مطابق بال رکھ  لینے کی اجازت ہے۔ تاہم پورے سر کے بال برابر رکھنا ضروری ہے، بعض حصے کے بال بڑے رکھنا اور بعض کے چھوٹے کرلینا درست نہیں ہے۔

لیکن مرد کے لیے اس طرح بال بڑھانا کہ عورتوں سے مشابہت ہوجائے، نیزلڑکیوں کے مشابہ بالوں کی پونی بنانا بھی جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202348
تاریخ15-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں