احساس پروگرام کی رقم لینا
سوال
احساس پروگرام میں وزیراعظم کی طرف سے جو رقم دی جارہی ہے کیا یہ رقم جائز ہے ؟لے سکتے ہیں ؟
جواب
جو لوگ حکومتی وشرعی ضابطہ کے مطابق اس رقم کے مستحق ہیں، ایسے افراد کے لیے مذکورہ اسکیم سے رقم لینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202337
تاریخ15-05-2020

