عورت کا ایک جگہ اعتکاف کرنا اور دوسری جگہ سونا
سوال
کیا عورت دورانِ اعتکاف ایک جگہ اعتکاف کرے دوسری جگہ سونے جاسکتی ہے?
جواب
عورت گھر کے جس حصے میں اعتکاف کی نیت کرے بلا ضرورتِ شرعی یا بلاضرورتِ طبعی اس سے نکلنا اس کے لیے جائز نہیں، اس سے اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا، لہذا صورتِ مسئولہ میں عورت کے لیے ایک جگہ اعتکاف کرنااور دوسری جگہ سونا جائز نہیں، اس سے اس کا سنت اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202321
تاریخ14-05-2020

