بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں بلا وضو قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنے کا حکم

سوال

وضو کے بغیر موبائل پر قرآن پاک کا ترجمہ پڑھا جاسکتا ہے یا نہیں؟

 

جواب

عام طور سے قرآن پاک کا ترجمہ قرآن پاک کی آیات کے ساتھ ہی لکھا ہوتا ہے، اس لیے موبائل میں دیکھ کر قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنے کا حکم بھی وہی ہوگا جو موبائل میں دیکھ کر  قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا ہے یعنی موبائل میں دیکھ کر بلا وضو قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنا جائز تو ہوگا، لیکن  جس وقت اسکرین پر قرآن مجید ڈسپلے ہو، اس وقت اسکرین چھونے کے لیے با وضو ہونا ضروری ہوگا، بغیر وضو کے اسکرین چھونے کی شرعاً اجازت نہیں ہوگی، البتہ اسکرین کے علاوہ دیگر حصے وضو کے بغیر چھونے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202303
تاریخ14-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں