بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مشت زنی سے روزہ کا حکم

سوال

 کیا مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ ایسی صورت میں کفارہ کیا ہو گا؟

جواب

مشت زنی نا جائز اور لعنت کا باعث ہے، روزے کی حالت میں مشت زنی کی اور انزال ہوگیا تو گناہ کی شدت بڑھ جائے گی، اور روزہ بھی فاسد ہوجائے گا خواہ یہ معلوم ہو کہ مشت زنی حرام ہے یا معلوم نہ ہو،اسی طرح اگر یہ بھی معلوم نہ ہوکہ روزہ کی حالت میں مشت زنی حرام ہے اور کرلی اور انزال ہوگیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

روزے کی حالت  میں مشت زنی سے صرف قضا لازم ہوتی ہے، کفارہ نہیں، البتہ مذکورہ گناہ سرزد ہونے پر صدق دل سے توبہ واستغفار لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202281
تاریخ14-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں