بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جھوٹ بولنے میں افسر کی اطاعت

سوال

میرا افسر کہتا ہے کہ کسی کو سیدھی بات نہ بتاؤ۔ میں کیا کروں؟

جواب

اگر سیدھی بات نہ بتانے سے مراد جھوٹ کہنا ہے، تو اس کے کہنے پر جھوٹ بولنا جائز نہیں۔ اور اگر مراد یہ ہے کہ سائل یا کسی ملازم کا جس کام کی انجام دہی کے لیے تقرر ہے، اس معاملے میں لوگوں کی صحیح راہ نمائی نہیں کرنے دیتا، تو یہ دوسروں کی ایذا کا سبب ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے،  اور اگر اس کے ساتھ رشوت کا حصول بھی مقصود ہو تو یہ دوہرا گناہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202276
تاریخ14-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں