اسلامی بینک سے قرضہ لینا
سوال
مجھے ایک گھر لینا ہے، لیکن اس وقت میں اس گھر کی کل رقم ادا نہیں کرسکتا ،مجھے کچھ دوستوں نے کہا کہ آپ بینک سے لے لو، لیکن بینک کا لین دین سود پر ہے؛ اس لیے میں نے انکار کر دیا۔ اب کچھ کا کہنا ہے کہ میزان بینک سود سے پاک ہے، اب میں کیا کروں؟
جواب
میزان بینک سے بھی گھر کے لیے قرض لینا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202259
تاریخ14-05-2020

