نماز میں ترتیب کے خلاف قراءت کرنا
سوال
کیا ہم دو رکعت نماز پڑھ رہے ہیں اور پہلے (سورہ اخلاص) پڑھی پھر (سورہ کوثر) پڑھ لی تو نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں نماز ہوگئی ہے، تاہم فرض نماز میں قصداً اس طرح کرنا مکروہ تحریمی ہے، اگر بھولے سے ہوجائے تو حرج نہیں۔ نیز نوافل میں خلافِ ترتیب قراءت کرلی تو کراہت نہیں ہوگی۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
نماز میں سورتوں کو خلافِ ترتیب پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202256
تاریخ14-05-2020

