ارحم سلطان اور احمد سلطان نام رکھنا
سوال
ارحم سلطان احمد سلطان نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب
واضح رہے کہ لڑکوں کا نام انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام یا بامعنی عربی نام رکھنا بہتر ہے،تاہم ارحم سلطان اور احمد سلطان نام رکھنا بھی درست ہے۔
ارحم کا معنٰی ہے: زیادہ مہربان، رحم کرنے والا، سلطان: بادشاہ۔ ارحم سلطان کا معنٰی ہوا: رحم دل بادشاہ۔
احمد: رسول اللہ ﷺ کا نام ہے۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202245
تاریخ14-05-2020

