گھر کے لیے جمع کی گئی رقم پر زکاۃ
سوال
ہم نے گھر خریدنے کے لیے رقم جمع کی ہے تو کیا اس پر زکاۃ بنتی ہے?
جواب
صورتِ مسئولہ میں زکاۃ کا سال پورا ہوجانے کی صورت میں گھر خریدنے کے لیے جمع شدہ رقم پر زکاۃ دینا لازم ہے، گھر خریدنے کے لیے جمع کی جانے والی رقم بنیادی اور فوری ضرورت میں داخل نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202217
تاریخ13-05-2020

