بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کرکے کسی کو ثواب بخشنا

سوال

کسی اور کی نیت سے اعتکاف کرسکتے ہیں، جیسے کسی کی والدہ بیمار ہیں یاان کا انتقال ہوگیا تو ان کو ثواب پہنچانے کی نیت سے اعتکاف کرلیں تو یہ صحیح ہے؟

جواب

اعتکاف  کرکے، اس کا ثواب کسی کو بخش دینا درست ہے ، لہذا کسی کی والدہ بیمار ہیں انتقال ہوگیا ہو اور عورت اعتکاف کرکے  اس کا ثواب اپنی والدہ کو بخشنا چاہے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ۔ 

"فإن من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز، ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة، كذا في البدائع. وبهذا علم أنه لا فرق بين أن يكون المجعول له ميتًا أو حيًّا". (البحر الرائق، 3/63) (کفایت المفتی 4/140-آپ کے مسائل اور ان کا حل4/425) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202195
تاریخ13-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں