فلٹر پلانٹ سے پانی خرید کر سپلائی کرنا
سوال
میں ایک فلٹر پلانٹ سے پانی خرید کر سپلائی کرتا ہوں ، یہ میرا ذریعہ معاش درست اور حلال ہے؟
جواب
فلٹر پلانٹ سے پانی خرید نے کے بعد آپ اس کے مالک بن جاتے ہیں، اور آپ کے لیے اس کو اس کو فروخت کرنا شرعاً جائز ہے، اور اس کی آمدنی بھی حلال ہے، البتہ اس سلسلے میں اگر قانونی طور حکومتی اجازت نامہ ضروری ہو تو اس کی اور اورحفظانِ صحت کے اصولوں کی رعایت رکھی جائے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"إن صاحب البئرلایملك الماء ... و هذامادام في البئر، أما إذا أخرجه منها بالاحتیال، کمافي السواني فلاشك في ملکه له؛ لحیازته له في الکیزان، ثم صبه في البرك بعد حیازته".
(ردالمحتار ج : ۵، کتاب البیوع، باب البیع الفاسد، مطلب صاحب البئر لایملك الماء ص: ۶۷) فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

