عام حالات میں جمعہ و عیدین مساجد و عید گاہ میں ہی ادا کرنا چاہیے
سوال
عام حالات میں جب کہ مساجد وہ عید گاہ کھلی ہوں اور گھرمیں تین بالغ مرد ہوں تو کیا جمعہ اور عیدین پڑھی جاسکتی ہیں؟
جواب
عام حالات میں مساجد و عید گاہ میں ہی جمعہ و عید کی نماز کا حکم ہے؛ کیوں کہ ان دونوں جماعتوں میں اجتماع اور افراد کی کثرت مطلوب ہے،جب کہ متفرق جگہوں پر ٹولیوں کی شکل میں جمعہ و عیدین ادا کرنے کی صورت میں تقلیلِ جماعت کا سبب اور مکروہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202169
تاریخ13-05-2020

