خاتون کا پلنگ پر گدے کے اوپر اعتکاف کرنا
سوال
کیا گھر میں عورت پلنگ پر گدے کے اوپر اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے؟
جواب
عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ دورانِ اعتکاف پلنگ پر گدے کے اوپر اعتکاف میں بیٹھے، تاہم پلنگ کا گدا تنا نرم ہو کہ سجدہ میں زمین کی سختی محسوس ہو جائے تو نماز جائز ہے اور اگر اس قدرموٹا گدا ہو جس میں زمین کی سختی محسوس نہ ہو تو اس پر نماز جائز نہیں، لہذا اعتکاف کی جگہ میں پلنگ رکھ کر نمازیں پلنگ سے نیچے اتر کر پڑھے اور آرام گدے پر کرسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

