بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قرضہ وصولی کی ذمہ داری بھائی کے سپرد کرکے اس سے اصل قرض سے کم نقدی فوری لینا

سوال

میں ملائشیا میں رہتا ہوں ،  یہاں کاروبار کررہاہوں، ہمارا  زیادہ تر کاروبار ادھار پر ہے ، جب ہم پاکستان آتے ہیں تو  یہاں ہمارا قرضہ رہ  جاتا ہے، جو  ہمارے بھائی ایک دوسرے کو بھیج دیتے ہیں ۔اگر ایک  لاکھ قرضہ ہے تو اس کو  پچاس یا ستر ہزار پر دوسرے بھائی کو حوالہ کیا جاتا ہے۔تو یہ طریقہ کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ طریقہ پر قرضہ وصولی کی ذمہ داری بھائی کے سپرد کرنا اور اصل قرضہ سے کم نقدی وصول کرنا سود ہونے کی وجہ سے جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202154
تاریخ13-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں