بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وتر سے قبل کیا تراویح کی فوت شدہ رکعات مکمل کرنا ضروری ہیں؟

سوال

اگر عشاء کی نماز میں جماعت قضا ہو جائے اور مسجد جا کر معلوم ہو کہ باقی جماعت تراویح پڑھ رہی ہے۔ ایسی صورت میں کیا فرض نماز اکیلے ادا کرکے اور جماعت کے ساتھ  باقی تراویح پڑھنے پر وتر کون سی ترتیب میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے؟ آیا تراویح کی تعداد پوری کر کے وتر اکیلے پڑھی جائے یا وتر باجماعت ادائیگی کے بعد باقی تراویح پڑھ لی جائے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں وتر باجماعت ادا کرکے بقیہ تراویح مکمل کرلی جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202151
تاریخ13-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں