بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بغیر وضو کے موبائل میں قرآنک اپلیکیش استعمال کرنا اور اوراق پلٹنا

سوال

بغیر وضو کے موبائل والے قرآن کو چھونا، اس کے اوراق ہاتھ سے پلٹنا کیسا ہے؟

جواب

جس وقت موبائل میں قرآنک اپلی کیشن ڈسپلے ہو اس وقت موبائل کی اسکرین چھونے کے لیے با وضوہونا شرعاً ضروری ہے، اسکرین کے علاوہ دیگر حصوں کو بغیر وضو چھونا جائز ہوگا، لہذا صورتِ مسئولہ میں بغیر وضو کے موبائل کی اسکرین پر قرآنِ مجید کو چھونے اور   اوراق پلٹنے کی اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202150
تاریخ13-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں