روزہ کی حالت میں سگریٹ نوشی کا حکم
سوال
روزہ کی حالت میں سگریٹ کا کش لیا، کیا روزہ ٹوٹ گیا اور کفارہ کیا ہے؟
جواب
روزے کی حالت میں سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؛اگر سگریٹ نوشی تلذذ یا کسی اور نفع کے لیے کی جائے تو اس صورت میں قضا اور کفارہ دونوں واجب ہوں گے، ورنہ صرف قضا لازم ہے۔
فتاوی شامی (رد المحتار) (2/ 395):
"وبه علم حكم شرب الدخان، ونظمه الشرنبلالي في شرحه على الوهبانية بقوله: ويمنع من بيع الدخان وشربه ... وشاربه في الصوم لا شك يفطر. ويلزمه التكفير لو ظن نافعاً ... كذا دافعاً شهوات بطن فقرروا".
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

