بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انگلی کو زبان پر مسلنے سے قے ہونے کی صورت میں روزے کا حکم

سوال

سحری کرنے کے بعد میں نے دوائی پی تھی جس کی وجہ سے منہ میں عجیب سی کیفیت پیدا ہوئی تو میں زبان پر انگلی سے مسلا تو فورًا مجھےتھوڑی سی قے ہوئی تو کیا میرا روزہ باقی رہا یا ٹوٹ گیا؟

جواب

اگر انگلی کو زبان پر مسلنے سے قے ہوئی، لیکن منہ بھر کر نہیں ہوئی تو آپ کا روزہ نہیں ٹوٹا ہے، البتہ اگر قے منہ بھر کر ہوئی تھی تو پھر روزہ ٹوٹ گیا تھا، اس روزہ کی قضا لازم ہے، کفارہ لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202110
تاریخ13-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں