بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سحری کا وقت صبح صادق سے کتنی دیر پہلے تک ہوتا ہے؟

سوال

سحری کا وقت صبح صادق سے کتنے منٹ تک رہتا ہے، صبح صادق تک سحری کی تو سحری ہوجائے گی یا نہیں؟

 

جواب

سحری کا وقت صبح صادق سے پہلے پہلے تک ہے، صبح صادق ہوتے ہی سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے، اگر صبح صادق ہونے تک کوئی سحری کرتا رہا تو اس کا روزہ نہیں ہوگا۔ البتہ اگر صبح صادق ہونے سے ایک لمحہ پہلے بھی سحری بند کرلی تو اس کا روزہ صحیح ہوجائے گا، احتیاط کا تقاضہ یہ ہے کہ اوقاتِ نماز کے نقشوں میں صبح صادق کا جو وقت درج ہوتا ہے اس سے دو منٹ پہلے سحری بند کرلینی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202108
تاریخ13-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں