دو بیٹوں، تین بیٹیوں میں ایک کروڑ کی تقسیم
سوال
ہم تین بہنیں اوردو بھائی ہیں، والدین حیات نہیں ہیں، ایک مکان ہےجس کی مالیت ایک کروڑ طے ہوئی ہے، مکان والدہ کے نام تھا اور اس حوالے سے ان کی کوئی وصیت نہیں براہِ کرم آگاہ فرمائیں کہ یہ رقم تین بہنوں اور دو بھائیوں میں کس طرح تقسیم ہوگی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں ایک کروڑ روپے کو سات حصوں میں تقسیم کرکے دو حصے ہر بیٹے کو اور ایک حصہ ہر بیٹی کو ملے گا یعنی ایک کروڑ روپے میں سے 2857142/85 روپے ہر بیٹے کو اور 1428571/42 روپے ہربیٹی کو ملیں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

