بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حیض و نفاس کی حالت میں ذکر کرنا

سوال

حیض و نفاس کی حالت میں عورت ذکر کرسکتی ہے؟

جواب

حیض و نفاس کی حالت میں عورت کے لیے ذکر واذکار کرنا، نیز دروود پاک، استغفار ، کلمہ طیبہ، یا کوئی اور وظیفہ پڑھنا یا قرآن مجید میں جو دعائیں آئی ہیں ان کو دعایا وظیفہ  کی نیت سے پڑھناجائز  ہے۔

اس حالت میں قرآنِ پاک کی تلاوت (خواہ زبانی ہو یا دیکھ کر) جائز نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 293):
"فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لايؤثر فيه قصد غير القرآنية". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202096
تاریخ13-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں