لڑکی کا حریم نام رکھنا
سوال
’’حریم‘‘ نام رکھنا کیسا ہے لڑکی کا؟
جواب
’’حریم‘‘ کے معنی ہیں: (1 )جس کی بے حرمتی نہ کی جائے ، قابلِ احترام و تقدس چیز یا جگہ۔ (2) متعلقات، جیسے گھر یا مسجد کی متعلقہ جگہیں۔ (3) محرم کا لباس۔ (القاموس الوحید)
لڑکی کا یہ نام رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202083
تاریخ13-05-2020

