بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض غسل کے بعد وضو کرنا

سوال

کیا فرض غسل کے بعد وضو کرنا ضروری ہے؟

جواب

فرض غسل کرنے کے بعد وضو کرنا ضروری نہیں، غسل کے ضمن میں وضو بھی ہوجاتاہے۔

سنت طریقہ یہ ہے کہ غسل سے پہلے وضو کیا جائے، پھر باقی بدن پر اس ترتیب سے پانی ڈالا جائے کہ پہلے سر پر، پھر دائیں کاندھے اور پھر بائیں کاندھے پر پانی ڈالا جائے، تاہم اگر کسی نے غسل سے پہلے وضو نہ کیا تو بھی غسل کے ضمن میں وضو کے اعضاء دھل جانے کی وجہ سے وضو ادا ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202037
تاریخ12-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں