قضا اور کفارے کے روزوں میں ترتیب
سوال
کیا روزہ کے کفارے میں ایک روزے کی قضا اور ساٹھ روزوں کے کفارے میں ترتیب ضروری ہے؟ جیساکہ ساٹھ میں ترتیب ضروری ہے؟
جواب
رمضان المبارک کا روزہ توڑنے کی وجہ سے قضا کے ایک روزے اور کفارے کے ساٹھ روزوں میں ترتیب ضروری نہیں، البتہ کفارے کے ساٹھ روزے لگاتار رکھنا ضروری ہے۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202022
تاریخ12-05-2020

