بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر، والدین اور ایک بیٹے میں میراث کی تقسیم

سوال

بیوی کو اس کے ماں باپ کی طرف سے مکان ملا ہو اور اس کا ایک بیٹا ہو تو مرحومہ کے شوہر اور بیٹے کا کیا حصہ ہوگا؟  ساتھ  ساتھ  یہ بھی بتادیجیے گا کہ مرحومہ کے تین بھائی ایک ہم شیرہ بھی ہے، اور ماں باپ بھی زندہ ہیں، ان کا کتنا حصہ ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے ترکہ سے حقوقِ متقدمہ (قرض، وصیت وغیرہ) کی ادائیگی کے بعد بقیہ ترکہ سے مرحومہ کے شوہر کو 25%، اس کے والد کو 16.66%، اس کی والدہ کو بھی 16.66% اور اس کے بیٹے کو 41.66% ملے گا۔ بیٹے کی موجودگی میں بھائی بہنوں کا حصہ نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109202011
تاریخ12-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں