خواب میں عورت کا مردوں والا لباس پہننا اور اذان دینے کی تیاری کرنا
سوال
میں نے اپنے چھوٹے بھائی کی منگیتر کو خواب میں دیکھا کہ وہ مردانہ لباس پہنے آستین چڑھا کر اذان دینے کے لیے کھڑی ہو رہی ہے، میرے چھوٹے بھائی کی ابھی شادی نہیں ہوئی سال پہلے تقریباً منگنی ہوئی تھی۔
جواب
بھائی کی منگیتر کو سمجھانا چاہیے کہ دینی کاموں میں اپنے دائرہ اور حدود میں رہے، مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کی کوشش نہ کرے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109202007
تاریخ12-05-2020

