بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا دو مرد اور ایک بچہ جمعہ ادا کرسکتے ہیں؟

سوال

اگر جمعہ کے دن دو بالغ مرد اور ایک 10 سال کا بچہ ہو تو کیا  ہم موجودہ حالات میں جمعہ ادا کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جمعہ کی ادئیگی کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ امام کے علاوہ کم از کم تین بالغ مرد ہوں، پس اگر چار سے کم بالغ افراد ہوں تو  جمعہ ادا کرنا درست نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ افراد شہر یا بڑی بستی میں ہیں تو جمعے کے وقت ظہر  کی نماز انفرادی طور پر ادا کریں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201984
تاریخ12-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں