صلاۃ التسبیح کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورت ملانا
سوال
کیا صلاۃ التسبیح میں تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا چاہیے؟
جواب
صلاۃ التسبیح بھی دیگر نفل نمازوں کی طرح ایک نماز ہے، اس کی چاروں رکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورت ملانا ضروری ہے۔
صلاۃ التسبیح کی مکمل تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا تفصیلی فتوی ملاحظہ فرمائیں:
صلاۃ التسبیح کا تعارف، اہمیت،فضائل اور طریقہ
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201956
تاریخ11-05-2020

