ہم بستری کے دوران غلطی سے پچھلے راستے میں دخول ہوجانا
سوال
اگر ہم بستری کے درمیان مرد کا نفس انجانے میں یا غلطی سے عورت کے پیچھے والے حصے میں چلا جائے تو کیا نکاح ٹوٹ جائے گا؟
جواب
بیوی سے پچھلے راستے میں دخول کرنا گناہ کبیرہ ہے۔ گو آپ سے غلطی سے ایسا ہوا، پھر بھی استغفار کرنا چاہیے اور آئندہ احتیاط کرنی چاہیے۔ تاہم نکاح برقرار ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201944
تاریخ11-05-2020

