تراویح میں چھوٹی ہوئی آیات ایک رکعت میں پڑھنا
سوال
کیا نمازِ تراویح میں چھوٹی ہوئی آیات کسی ایک رکعت میں اکھٹی کر کے پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ اگر تراویح کی نماز میں کوئی آیت یا سورت چھوٹ جائے تو ایسے موقع پر بہتر اور مستحب یہ ہے کہ چھوٹی ہوئی آیت یا سورت پڑھنے کے بعد ترتیب سے ہی قرآن پڑھے، لیکن اگر چھوٹی ہوئی آیات زیادہ ہوں اور پیچھے سے چھوٹی ہوئی آیتوں کے ساتھ قرآن کو دوبارہ مکمل ترتیب سے پڑھنا دشوار ہو تو ایک رکعت میں اکٹھی کر کے پڑھنا جائز ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 118):
"وإذا غلط في القراءة في التراويح فترك سورة أو آية وقرأ ما بعدها فالمستحب له أن يقرأ المتروكة ثم المقروءة ليكون على الترتيب، كذا في فتاوى قاضي خان."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

