بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

۵ تولہ سونا اور گیارہ لاکھ نقد کی زکاۃ

سوال

میرے  پاس  5 تولہ سونا اور گیارہ  لاکھ نقد ہے،  اس پر کتنی زکاۃ آئے گی؟ مہربانی کرکے روپے میں حساب لگا کر بتادیں، فیصد میں معلوم نہیں کرسکتا، سونا ۹۰ ہزار تولہ بنایا ہے!

جواب

آج بتاریخ 18 مئی 2020 سونا  فی تولہ  95950 روپے ہے، اس حساب سے پانچ تولہ سونے کی زکاۃ 11,993.75 روپے لازم ہو گی۔ احتیاطاً 11,994 روپے کا حساب کرلیجیے۔ اور گیارہ لاکھ روپے کی زکاۃ 27500 روپے لازم ہو گی، یعنی مجموعی طور پر آپ کے ذمہ 39494 روپے بمد زکاۃ دینا لازم ہے۔

زکاۃ کی ادائیگی یا حساب لگانے  کے دن کی سونے کی قیمت کو دیکھا جائے گا، نہ کہ جس قیمت پر سونا بنوایا تھا، یعنی سونے کی زکاۃ جس وقت ادا کریں گے اس وقت اس کی قیمت معلوم کرلیجیے، اور مجموعی قیمت کو 40 سے تقسیم کرلیجیے، جو جواب آئے گا وہ زکاۃ کی واجب مقدار ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201926
تاریخ11-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں