بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عید کی نماز گھر میں اکیلے پڑھنا

سوال

کیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اکیلا بندہ گھر میں عید  کی نماز پڑھ سکتا ہے؟

جواب

عید کی نماز کے لیے جماعت شرط ہے، لہذا اکیلے آدمی کے لیے گھر میں عید کی نماز پڑھنا جائز نہیں، شہر یا بڑی بستی میں کم از کم دو مرد ہوں تو وہ جماعت سے عید کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ کیجیے:

عید کی نماز گھر میں پڑھنا

فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201916
تاریخ11-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں