دنیوی مصروفیات ہیں اور حفظ کرنا چاہتا ہوں
سوال
میں 26 سال کا ہوں، میں آفس اور پڑھائی میں مصروف بھی رہتا ہوں، اور مجھے قرآن حفظ کرنے کا شوق ہے، کوئی رہنمائی کردیں۔
جواب
بہتر صورت یہ ہے کہ اپنے آپ کو کسی قاری صاحب کا پابند کریں اور روزانہ ان کو سبق سنانے کی ترتیب بنائیں، چاہے چند آیات ہی کیوں نہ ہوں۔ ایک آسان ترتیب یہ ہے کہ مختلف سورتوں کو یاد کرنا شروع کردیجیے، مثلًا: سورہ ملک، سورہ رحمن، سورہ یسین، سورہ کہف وغیرہ۔ اور تجوید و تلفظ کے لیے کسی اچھے قاری کی ریکارڈنگ سن لیا کیجیے، مسلسل سننے سے بھی جلد اور پختہ یاد ہوجاتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

