بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رومان نام رکھنے کا حکم

سوال

 رومان نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ مؤنث ہے یا مذکر ؟اردو ہے یا عربی یا فارسی؟

جواب

ام رومان بنت عامر رضی اللہ عنہا حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی والدہ کا نام ہے ، تاریخ میں اس کے علاوہ ان کا کوئی اور نام نہیں ملتا؛ لہذا ان کی نسبت سے ہمارے معاشرے میں لڑکی کا نام ام رومان اور لڑکے کا نام رومان رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم

 تهذيب الكمال للحافظ المزي میں ہے:

أم رومان بنت عامر الفراسية الكنانية، امرأة صالحة من الصحابيات وهي زوجة أبي بكر الصديق ووالدة أم المؤمنين عائشة بنت أبي بكر وعبد الرحمن بن أبي بكر. أسلمت بمكة المكرمة بعد أبي بكر وبايعت وهاجرت إلى المدينة المنورة وفيها توفيت( ٣٥/ ٣٥٩)۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201865
تاریخ11-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں