بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں آیتِ سجدہ کی تلاوت سے پہلے سجدہ کرنے کا حکم

سوال

 نماز کے دوران امام نے تلاوت کرتے ہوئے آیتِ سجدہ سے پہلے ہی سجدہ کر لیا، اور آیتِ سجدہ اس کے بعد تلاوت کی، اب یہ جو پہلے سجدہ کیا ہے اس کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟

جواب

نماز میں آیتِ سجدہ کی تلاوت کرنے سے پہلے اگر سجدۂ تلاوت کی نیت سے سجدہ کیا گیا تو چوں کہ سجدۂ تلاوت کے وجوب کے بغیر ہی سجدہ کیا گیا اس لیے یہ سجدہ ایک زائد فعل شمار ہوگا اور اس کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201851
تاریخ10-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں