بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پوتی کا شوہر دادی کا محرم ہے؟

سوال

عدت میں بیٹھی دادی عدت کے دوران پوتی کے شوہر کے سامنے جا سکتی ہے یا نہیں، وہ اس کا محرم ہو گا یا نہیں؟

جواب

پوتی کا شوہر دادی کا محرم ہے؛ لہذا عدت کے دوران وہ بیوی کی دادی سے مل سکتا ہے، نیز واضح رہے کہ نامحرم سے پردے کا حکم صرف عدت کے ساتھ مخصوص نہیں، بلکہ پوری زندگی میں پردہ لازم ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201847
تاریخ10-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں