بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچھڑا ذبح کرنے کی نیت کرنے سے کیا ذبح کرنا لازم ہوگیا؟

سوال

گھر میں ایک بچھڑا پالا تھا اس نیت سے کہ سالے کی شادی میں ذبح کروں گا،  اب سالہ  چوں کہ غریب  ہے تو کیا میں اس بچھڑے کو فروخت کرکے اس کی قیمت سالے کو شادی کی اخراجات کے  لیے دے سکتا ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں بچھڑا پال کر  سالے کی شادی میں ذبح کرنے کی صرف نیت کی تھی ، باقاعدہ منت نہیں مانی تھی تو اسے ذبح کرنا لازم نہیں،  اسے فروخت کرکے اس کی قیمت سالے کو دے سکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201846
تاریخ10-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں