بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قیام کے دوران پاؤں کے درمیان فاصلہ

سوال

 دورانِ قیام نماز  میں پیروں کا فاصلہ کتنا  رکھنا چاہیے؟

جواب

حالتِ  قیام میں  مردوں کے لیے دونوں پیروں کے درمیان معتدل فاصلہ رکھنا چاہیے،  نہ بہت کم ہو، اور نہ ہی بہت زیادہ ہو؛  تاکہ بلا تکلف کھڑا ہو،  اور نماز میں خشوع و خضوع رہے۔ اس کی مقدار متعین نہیں ہے، ہر شخص اپنی جسامت کے اعتبار سے معتدل فاصلہ رکھ کر کھڑا ہو۔ عموماً اس کی مناسب  مقدار  ہاتھوں کی چار  انگلیاں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 444):

"وينبغي أن يكون بينهما مقدار أربع أصابع اليد؛ لأنه أقرب إلى الخشوع، هكذا روي عن أبي نصر الدبوسي إنه كان يفعله، كذا في الكبرى". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201843
تاریخ10-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں