فجر کے وقت سے دو گھنٹے پہلے روزے کی نیت کرنے کے بعد کھانے پینے کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص فجر سے 2 گھنٹے پہلے روزے کی نیت کر لے تو اب وہ اس کے بعد کچھ کھا سکتا ہے؟ اس لیے کہ فجر کے وقت میں 2 گھنٹے باقی ہیں؟
جواب
شرعاً روزہ فجر کا وقت داخل ہونے سے (یعنی صبح صادق) سے شروع ہوتا ہے، اس لیے فجر (صبح صادق) سے دو گھنٹے پہلے روزے کی نیت کرنے کے باوجود فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے تک بغیر کسی تردد کے کھانا پینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201816
تاریخ10-05-2020

