تراویح کے بعد سنت پڑھنا
سوال
تراویح کے بعد سنت پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ عشاء کی دو رکعت سنتِ مؤکدہ اگر تراویح سے پہلے رہ جائے تو اس کو ترایح کے بعد ادا کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ بہتر یہی ہے کہ یہ سنتیں تراویح سے پہلے ادا کر لی جائیں کیونکہ تراویح کا اصل وقت عشاء کی فرض اور سنتوں کے بعد ہی شروع ہوتا ہے، لیکن اگر تراویح سے پہلے ان سنتوں کے پڑھنے کا موقع نہ مل سکا ہو تو اس کو بعد میں پڑھ لیا جائے۔
الموسوعة الفقهية الكويتية (25/ 281)
وأما صلاة التراويح فوقتها يبدأ من بعد الانتهاء من سنة العشاء
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 13)
(وركعتان قبل الصبح وبعد الظهر والمغرب والعشاء) شرعت البعدية لجبر النقصان فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

