روزے کی حالت میں دانت کی بھرائی کروانا
سوال
رمضان میں دانت کے بھرنے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں?
جواب
روزے کی حالت میں دانت کی بھرائی (فلنگ) کرانے سے روزہ تو نہیں ٹوٹے گا، لیکن اگر اس فلنگ کے اجزا یا اس دوران دوا استعمال کی گئی اور اس کے اجزا حلق میں چلے گئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لہذا شدید ضرورت نہ ہو تو روزے میں اس سے اجتناب کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201804
تاریخ10-05-2020

