استخارہ اچھا نہ آئے تو کیا کریں؟
سوال
معاملہ لڑکی کی شادی کی تجویز کا ہے، جہاں دو بار سے استخارہ ٹھیک نہیں آ رہا ہے، اگر آپ کچھ بتاتے ہیں تو آپ کی مہربانی ہوگی!
جواب
صورتِ مسئولہ میں استخارہ کرنے کے بعد اگر دل مطمئن نہ ہو رہا ہو تو ایسی جگہ رشتہ نہ کیا جائے۔
اچھے رشتہ کے لیے نمازعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

