کسی کی پیٹھ پیچھے قرآن پڑھنا
سوال
کسی کی پیٹھ پیچھےقرآن مجید اٹھاکر تلاوت کرنا چاہے مسجد میں ہو یا باہر، کیاجائز ہے؟
جواب
مسجد ہو یا گھر بہر صورت قرآنِ کریم کا ادب واحترام لازم ہے، اور بے ادبی کی کسی بھی صورت سے بچنا چاہیے، اس لیے حتی المقدور قرآن کریم کی جانب پشت نہ کی جائے اور نہ ہی کسی کی پشت کی جانب قرآن کریم لے کر تلاوت کی جائے، البتہ جہاں جگہ کی تنگی ہو اور متبادل کوئی صورت نہ ہو توچوں کہ یہاں بے احترامی یابے ادبی مقصود نہیں ہوتی، اس لیے جگہ کی تنگی کی صورت میں پشت کی جانب بیٹھ کر بھی تلاوت کرنادرست ہے۔(آپ کے مسائل اور ان کاحل4/491) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

