اذان فجر کے بعد نوافل ادا کرنا
سوال
کیا فجر کی اذان کے بعد نوافل ادا کرسکتے ہیں؟
جواب
صبح صادق یعنی فجر کا وقت داخل ہوجانے کے بعد فجر کی سنتوں کے علاوہ دیگر نوافل ادا کرنے کی شرعاً اجازت نہیں، لہذا اذان فجر کے بعد تحیۃ المسجد یا تحیۃ الوضو یا دیگر نوافل ادا کرنا درست نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 374):
"(وكره نفل) قصداً ..... (بعد طلوع فجر سوى سنته)؛ لشغل الوقت به". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201760
تاریخ10-05-2020

