بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گٹر کا پانی جسم پر لگ گیا

سوال

گٹر کا پانی جسم پر لگنے سے انسان ناپاک ہو جاتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ پاک آدمی کے جسم کے جس حصے پر ناپاک چیز لگتی ہے، صرف وہی حصہ ناپاک ہوتا ہےاور اس ناپاکی کو دور کرلینے سے وہ حصہ بھی پاک ہوجاتا ہے۔

صورتِ مسئولہ میں جسم کے کسی حصے پر گٹر کا پانی لگنے سے انسان پورا ناپاک نہیں ہوتا، بلکہ صرف وہی حصہ ناپاک ہوتا ہے اور اسے دھو لینے سے وہ حصہ بھی پاک ہوجائے گا۔ جسم کو اچھی طرح دھولیا جائے، اور اگر کپڑے پر ناپاک پانی لگ گیا ہو تو کپڑے کے ناپاک حصے کو تین مرتبہ پاک پانی سے دھوکر، ہر مرتبہ اچھی طرح نچوڑ لیا جائے کہ قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں، یا بہتے پانی میں اچھی طرح دھولیا جائے تو وہ پاک ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201756
تاریخ10-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں