بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دکان کا ایڈوانس استعمال کرنا

سوال

دوکان وغیرہ پر جو ایڈوانس لیا جاتا ہے، اور کرایہ الگ ہوتاہے، آیا ایسا ایڈوانس استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

دوکان کرائے پردیتے وقت ایڈوانس لےسکتے ہیں، چوں کہ عرفاً مالکِ مکان کو اس رقم کے استعمال کی اجازت ہوتی ہے؛ لہذا یہ رقم استعمال کر سکتے ہیں اور شرعاً مالک کے ذمہ قرض ہوگی۔ مکان یا دوکان خالی کرتے وقت یہ رقم واپس کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144109201747
تاریخ09-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں