غیر مسلم کے سلام کا جواب کن الفاظ سے دیا جائے؟
سوال
اگر کوئی غیر مسلم سلام کرے تو اس کو کس الفاظ میں جواب دینا چاہیے؟
جواب
اگر غیر مسلم سلام میں پہل کرے تو جواب میں صرف ’’وعلیکم‘‘ کہہ دینا چاہیے، البتہ غیرمسلم کو خود سلام میں پہل نہیں کرنی چاہیے، بلکہ ملاقات کے وقت حال احوال پوچھ لے، یا ضرورت ہو تو ’’السَّلَامُ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْهُدی‘‘ کے الفاظ سے سلام کرے، جیساکہ رسول اللہ ﷺ نے روم کے بادشاہ کو لکھے گئے والا نامے کے شروع میں تحریر فرمایا تھا۔
عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: وعليكم۔
(الصحیح للبخارى، كتاب الاستئذان، باب: كيف يرد على أهل الذمة السلام (8/57) ط: دار طوق النجاة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

