ایک رکعت کے بعد سلام پھیرنے کی صورت میں قرأت کے اعادہ کا حکم
سوال
اگر تراویح میں ایک رکعت میں سلام پھیر دیا گیا ہو تو قرأت واپس لوٹانی پڑے گی جو پہلے رکعت میں پڑھی گئی تھی ؟
جواب
تراویح میں ایک رکعت پر سلام پھیرنے سے چوں کہ نماز باطل ہوجاتی ہے؛ اس لیے اس رکعت میں کی گئی قرأت بھی کالعدم ہوجائے گی اور تراویح میں تکمیل قرآن کے لیے اس رکعت میں کی گئی قرأت کا اعادہ کرنا لازمی ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201707
تاریخ09-05-2020

